مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی بحری جہاز نے ایرانی سپاہ پاسداران کی بحری کشتی کو قریب آنے پر خبردار کرنے کے لئے تین فائر کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے دعوی کیا ہے کہ خلیج فارس میں اس وقت ایرانی بحری جہاز پر فائرنگ کی گئی جب وہ اس کے 2 بحری جہازوں کے قریب پہنچا۔ ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے خلیج میں متعدد سنگین واقعات پیش آئے اور حالیہ واقعہ ان میں سے ایک ہے، ایرانی بحریہ کے جنگی جہازوں کی حرکات غیر محفوظ، غیر پیشہ وارانہ اور معمول سے ہٹ کر تھیں۔امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہمارے پیٹرولنگ جہاز سے خبردار کرنے کے لیے 3 فائر کیے گئے جب کہ اس سے پہلے روشنی کے گولے فائر کیے گئے لیکن اس کا اثر نہیں ہوا۔امریکی وزارت دفاع کے حکام نے اپنے رویہ کو معقول اور ایرانی رویہ کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ان واقعات کے وقت امریکی جہاز بین الاقوامی پانیوں میں تھے۔ قبل ازیں پینٹاگون نے الزام عائد کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جہازوں نے اس کے ایک جنگی جہاز کو ہراساں کیا۔ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع حسین دھقان نے کہا ہے کہ ایرانی جہازوں نے صرف اپنی ذمہ داری پوری کی۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکی جہاز ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوتا ہے تو اسے خبردار کیا جائے گا، ہم ان پر نظر رکھیں گے اور اگر انھوں نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تو انھیں روکیں گے اور ان کے خلاف کارروائی کریں گے ہم خلیج فارس میں امریکہ کو بےلگام نہیں چھوڑ سکتے امریکی بحری جہازوں پر ایران کی قریبی نظر ہے۔
خلیج فارس میں امریکی بحری جہاز نے ایرانی سپاہ پاسداران کی بحری کشتی کو قریب آنے پر خبردار کرنے کے لئے تین فائر کئے ہیں۔
News ID 1866473
آپ کا تبصرہ